حدیث نمبر: 2624
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ أَبِي الْيَسَرِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ: "مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ عَنْهُ، أَظَلَّهُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ" . قَالَ: فَبَزَقَ فِي صَحِيفَتِهِ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَهِيَ لَكَ لِغَرِيمِهِ وَذَكَرَ أَنَّهُ كَانَ مُعْسِرًا.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابواليسر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جو کوئی محتاج (قرض دار) کو مہلت (ڈھیل) دے گا“ یا یہ کہا کہ ”جو کوئی محتاج سے قرض معاف کر دے گا اس کو الله تعالیٰ اس دن میں سایہ عطا کرے گا جس دن اس کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔“
راوی نے کہا: سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ نے وہ عہد نامہ منگایا جس میں قرض کی بابت لکھا تھا اور اس کو مٹا دیا اور اپنے قرض دار سے کہا کہ جاؤ میں نے معاف کیا اور بتایا کہ وہ بھی کبھی محتاج و تنگ دست تھے۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 2623)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ غریب و محتاج قرض دار سے رعایت برتنے یا قرض معاف کر دینے کی کتنی فضیلت ہے۔
ایسا شخص قیامت کے دن عرش کے سایہ تلے ہوگا۔
امام مسلم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے، اور کتاب الزہد میں قصہ سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ کے عنوان سے یہ حدیث مفصلاً موجود ہے، مختصراً یہ کہ سیدنا ابوالیسر رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ذمے کچھ قرض تھا، وہ اپنا حق لینے کے لئے آئے تو وہ شخص چھپ گیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اسے بلایا اور صحیفہ منگا کر اپنے قرض کے دستاویز کو مٹا دیا، اور پھر یہ حدیث بیان کی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ...... إلخ۔

حدیث نمبر: 2625
حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "مَنْ نَفَّسَ عَنْ غَرِيمِهِ أَوْ مَحَا عَنْهُ، كَانَ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو اپنے قرض دار کو مہلت دے یا اس کا قرض مٹا کر معاف کر دے وہ قیامت کے دن عرش کے سایہ تلے ہوگا۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2624)
اس حدیث سے بھی قرض دار کے ساتھ نرمی برتنے اور قرض معاف کرنے کی فضیلت ثابت ہوئی۔
اس حدیث سے بھی قرض دار کے ساتھ نرمی برتنے اور قرض معاف کرنے کی فضیلت ثابت ہوئی۔