کتب حدیث ›
سنن دارمي › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا
حدیث نمبر: 2550
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلا الْهِجْرَةُ، لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الْأَنْصَارِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2549)
اس حدیث سے انصار کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اسی حدیث میں ہے کہ اگر سارے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار ہی کی وادی میں چلوں گا۔
اس حدیث سے انصار کی فضیلت ثابت ہوتی ہے، اسی حدیث میں ہے کہ اگر سارے لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں انصار ہی کی وادی میں چلوں گا۔