کتب حدیث ›
سنن دارمي › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی قوم پر فتح حاصل ہوتی تو تین دن تک وہیں قیام کرتے تھے
حدیث نمبر: 2495
أَخْبَرَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ"إِذَا ظَهَرَ عَلَى قَوْمٍ أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلَاثًا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی قوم پر غلبہ حاصل ہو جاتا تو ان کی سرزمین پر تین دن تک قیام کرنا پسند فرماتے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 2494)
تین دن تک اس لئے قیام فرماتے کہ وہاں کا انتظام و انصرام صحیح طریقے سے ذمہ دار حضرات کے سپرد کر دیں اور دوباره دشمن سے حملے کا خطرہ نہ رہے۔
والله اعلم۔
تین دن تک اس لئے قیام فرماتے کہ وہاں کا انتظام و انصرام صحیح طریقے سے ذمہ دار حضرات کے سپرد کر دیں اور دوباره دشمن سے حملے کا خطرہ نہ رہے۔
والله اعلم۔