حدیث نمبر: 2494
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: "كَانَ قَبِيعَةُ سَيْفِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فِضَّةٍ" . قَالَ عَبْد اللَّهِ: هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ خَالَفَهُ . قَالَ: قَتَادَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَزَعَمَ النَّاسُ أَنَّهُ هُوَ الْمَحْفُوظُ.
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا قبضہ چاندی کا تھا۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: ہشام الدستوائی نے اس کی مخالفت کی، قتادہ سے انہوں نے سعید بن ابی الحسن سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ یہی محفوظ ہے۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: ہشام الدستوائی نے اس کی مخالفت کی، قتادہ سے انہوں نے سعید بن ابی الحسن سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور لوگوں نے سمجھ لیا کہ یہی محفوظ ہے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 2493)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تلوار کو چاندی سے مزین کرنا درست ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تلوار کو چاندی سے مزین کرنا درست ہے۔