حدیث نمبر: 2374
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گناه و معصیت کی نذر کو پورا نہ کرنا چاہیے اور نہ اس نذر کو پورا کرے جس کا ابنِ آدم کو اختیار (یعنی قدرت) نہیں ہوتا ہے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2373)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گناہ کی بات میں نذر نہیں ہے، جیسے کوئی اپنے بچے کو ذبح کرنے یا عید کے دن روزہ رکھنے کی نذر مانے تو ایسی نذر کو پورا کرنا واجب نہیں، اور اہلِ حدیث و حنفیہ کے نزدیک نذرِ معصیت کا کفارہ قسم کا کفارہ ہے، کیونکہ مسلم شریف کی روایت میں وضاحت ہے کہ جو شخص کسی گناہ کی نذر مانے اس کا کفارہ، قسم کا کفارہ ہے۔
شافعیہ کے نزدیک ایسی نذر میں کفارہ نہیں ہے، اور صحیح پہلا قول ہے۔

حدیث نمبر: 2375
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَيْلِيِّ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ نَذَرَ أَنْ يَطِيعَ اللَّهَ، فَلْيُطِعْهُ، وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ، فَلَا يَعْصِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی اطاعت کی نذر مانی ہو اسے چاہیے کہ الله کی اطاعت کرے اور جس نے گناہ کرنے کی نذر مانی ہو پس وہ گناہ کا کام نہ کرے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2374)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں نذر مانے یعنی نماز، روزہ، حج، عمره، جہاد وغیرہ کی تو وہ اس نذر کو پورا کرے، اور جو الله کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اللہ کی نافرمانی نہ کرے، یعنی یہ کہے کہ نماز نہیں پڑھوں گا، یا فرض روزہ نہیں رکھوں گا وغیرہ، تو ایسی صورت میں اس نذر کو پورا کرنا ضروری نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت ضروری ہے، اور اپنی نذر کا کفارہ دے جیسا کہ اوپر تفصیل گذر چکی ہے۔