کتب حدیثسنن دارميابوابباب: حق رضاعت کس طرح ادا ہو سکتا ہے ؟
حدیث نمبر: 2291
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيه، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ حَجَّاجٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُذْهِبُ عَنِّي مَذَمَّةَ الرَّضَاعِ ؟ قَالَ: "الْغُرَّةُ: الْعَبْدُ أَوِ الْأَمَةُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
حجاج بن حجاج اسلمی نے اپنے والد (سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! دودھ کے حق کو کون سی چیز مجھ سے دور کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام یا لونڈی۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2290)
یعنی غلام یا لونڈی رضاعی ماں باپ کو خرید کر دے دو جو ان کی خدمت کریں، اس سے حقِ رضاعت ادا ہو جائے گا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب النكاح / حدیث: 2291
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2300]
تخریج حدیث اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2064] ، [ترمذي 1153] ، [نسائي 3329] ، [أبويعلی 6835] ، [ابن حبان 4230] ، [موارد الظمآن 1253]