حدیث نمبر: 2174
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2173)
اس حدیث میں مومن کے خواب کی حقانیت کا اشارہ ہے، جو لوگ خواب کو محض وہم و گمان تصور کرتے ہیں، گویا اس حدیث کا وہ انکار کرتے ہیں۔
نبیوں کے خواب سچے ہوتے تھے، خواب کی حقیقت اور بعض خوابوں کا ذکر قرآن پاک میں بھی موجود ہے۔
ان چھیالیس حصوں کا علم اللہ ہی کو ہے، ممکن ہے الله تعالیٰ نے اپنے نبی کو ان سے آگاہ فرما دیا ہو، ان حصوں کی تعداد کے بارے میں مختلف روایات ہیں، اور ان سے اچھے خواب کی فضیلت مراد ہے۔