کتب حدیثسنن دارميابوابباب: انگور کو کرم کہنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2151
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَقُولُوا: الْكَرْمَ، وَقُولُوا: الْعِنَبَ أَوْ الْحَبَلَةَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگور کو کرم مت کہو بلکہ عنب یا حبلہ کہو۔“
وضاحت:
(تشریح حدیث 2150)
عرب کے لوگ انگور اور انگوری شراب کو کرم کہتے تھے، کرم کے معانی بزرگی، عزت اور مہربانی کے ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ انگوری شراب کے پینے سے بھی انسان میں کرم پیدا ہوتا ہے، جب شراب حرام ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور کا نام بدلنے کی ممانعت کر دی اس خیال سے کہ یہ نام شراب کی یاد نہ دلا دے، دوسرے یہ کہ شراب کی عزت نہ کی جاوے، مسلم شریف کی صحیح روایت میں ہے کہ کرم تو مومن کا دل ہے۔
(وحیدی)۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الاشربة / حدیث: 2151
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2160]
تخریج حدیث اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2248] ، [أبويعلی 5929] ، [ابن حبان 5832] ، [الحميدي 1130]