کتب حدیثسنن دارميابوابباب: جو شخص اپنے آگے سے کھاتا ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2082
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُ: "سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”الله کا نام لو اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الاطعمة / حدیث: 2082
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2089]
تخریج حدیث یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے، اور (2058) پرگذر چکی ہے۔ کسی دوسرے کے سامنے سے کھانا بے ادبی شمار ہوتا ہے۔ اگر کھانا مختلف ہو تو دوسرے کے سامنے سے اٹھایا جاسکتا ہے۔