کتب حدیثسنن دارميابوابباب: جس کا وضو ٹوٹ جائے صرف وہی وضو کرے
حدیث نمبر: 744
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ حَرَكَةً فِي دُبُرِهِ، فَأَشْكَلَ عَلَيْهِ أَحْدَثَ أَوْ لَمْ يُحْدِثْ، فَلَا يَنْصَرِفَنَّ حَتَّى يَسْمَعَ صَوْتًا، أَوْ يَجِدَ رِيحًا".
محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو نماز میں سرین کے اندر حرکت محسوس ہو اور یہ (یقین) مشکل ہو جائے کہ وضو ٹوٹا ہے یا نہیں، تو وہ نماز نہ توڑے جب تک کہ آواز نہ سن لے، یا بو نہ محسوس کر لے۔“
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 744
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 748]» ¤ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 362] ، [أحمد 414/2] ، [أبوداؤد 177] ، ونحوه [ترمذي 74] و [بيهقي 117/1]