حدیث نمبر: 728
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيل بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ، عَنْ أَبِيهِ وَافِدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ رَضِيَ اللهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا تَوَضَّأْتَ، فَأَسْبِغْ وُضُوءَكَ، وَخَلِّلْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر
عاصم بن لقيط بن صبرہ نے اپنے والد سیدنا لقيط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا جو بنی منتفق کے وفد میں تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وضو کرو تو پوری طرح وضو کرو، اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو۔“
وضاحت:
(تشریح احادیث 725 سے 728)
اس حدیث اور پچھلی حدیث سے داڑھی اور انگلیوں کے درمیان خلال کرنا اور انہیں اچھی طرح سے دھونا ثابت ہوا، اور یہ دونوں چیزیں وضو کے سنن میں سے ہیں۔
اس حدیث اور پچھلی حدیث سے داڑھی اور انگلیوں کے درمیان خلال کرنا اور انہیں اچھی طرح سے دھونا ثابت ہوا، اور یہ دونوں چیزیں وضو کے سنن میں سے ہیں۔