سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ ثُمَّ تَحِيضُ: باب: عورت پہلے جنبی ہو پھر اسے حیض آ جائے
حدیث نمبر: 999
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تُجْنِبُ، ثُمَّ تَحِيضُ، قَالَ: "تَغْتَسِلُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے اس عورت کے بارے میں مروی ہے جس کو جنابت لاحق ہو پھر اسے حیض آ جائے، کہا: وہ غسل (جنابت) کرے گی۔