سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب إِذَا اخْتَلَطَتْ عَلَى الْمَرْأَةِ أَيَّامُ حَيْضِهَا في أَيَّامِ اسْتِحَاضَتِهَا: باب: عورت کے حیض اور استحاضہ کے ایام گڈمڈ ہو جائیں تو کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 945
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "الْمُسْتَحَاضَةُ تَعْتَدُّ بِالْأَقْرَاءِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: مستحاضہ حیض کے حساب سے عدت گزارے گی، یعنی اگر اسے طلاق دے دی جائے تو تین قروء عدت ہے۔