حدیث نمبر: 940
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الْمَرْأَةِ تُطَلَّقُ وَهِيَ الشَّابَّةٌ فترتفع حيضتها من غير كبر، قَالَ: "مِنْ غَيْرِ حَيْضٍ تَحَيَّضُ ؟ !"، وَقَالَ طَاوُسٌ: "ثَلَاثَةَ أَشْهُرٍ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عمرو بن دینار نے کہا: جابر بن زید سے ایسی نوجوان لڑکی کی طلاق کے بارے میں دریافت کیا گیا، بنا کبر سنی کے جس کا حیض رک گیا ہو، (اس کی عدت کیا ہو گی؟) تو انہوں نے فرمایا: بنا حیض کے حیض کی طرح کی مدت گزارے گی۔ امام طاؤوس رحمہ اللہ نے (وضاحت کی) فرمایا: تین مہینے عدت گزارے گی۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 940
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 944]
تخریج حدیث اس روایت کی سند تو صحیح ہے، لیکن جابر کا قول اور کہیں نہیں مل سکا، طاؤوس کا قول البتہ اسی سند سے [مصنف عبدالرزاق 11122] میں موجود ہے جو صحیح ہے۔