سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْكُدْرَةِ إِذَا كَانَتْ بَعْدَ الْحَيْضِ: باب: مٹیالا رنگ حیض کے بعد آئے تو اس کا بیان
حدیث نمبر: 904
قَالَ أَبُو مُحَمَّد: قَرَأْتُ عَلَى زَيْدِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ هُوَ ابْنُ أَنَسٍ، قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ الْمَرْأَةِ كَانَ حَيْضُهَا سَبْعَةَ أَيَّامٍ، فَزَادَتْ حَيْضَتُهَا، قَالَ: "تَسْتَظْهِرُ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ".محمد الیاس بن عبدالقادر
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: میں نے زید بن یحییٰ پر مالک بن انس کی روایت پڑھی اور ان سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جس کی مدت حیض سات دن ہو اور خون جاری رہے، تو انہوں نے فرمایا: تین دن مزید انتظار کرے گی۔ (یعنی دس دن تک حائضہ شمار ہو گی، پھر مستحاضہ کے حکم میں داخل ہو گی۔)