سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْكُدْرَةِ إِذَا كَانَتْ بَعْدَ الْحَيْضِ: باب: مٹیالا رنگ حیض کے بعد آئے تو اس کا بیان
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، قَالَ: "سَأَلْتُ عَطَاءً عَنْ الْمَرْأَةِ تَغْتَسِلُ مِنْ الْحَيْضِ، فَتَرَى الصُّفْرَةَ، قَالَ: تَوَضَّأُ وَتَنْضَحُ".محمد الیاس بن عبدالقادر
عبدالکریم نے کہا: میں نے عطاء سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو حیض سے فارغ ہو کر غسل کر لے، پھر زردی آ جائے، انہوں نے کہا: وہ وضو کر کے چھینٹے مار لے۔