حدیث نمبر: 871
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُمَا قَالَا فِي الْبِكْرِ إِذَا نَفِسَتْ فَاسْتُحِيضَتْ، قَالَا: "تُمْسِكُ عَنْ الصَّلَاةِ مِثْلَ مَا تُمْسِكُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر

قتادہ اور قیس بن سعد نے کنواری لڑکی کے بارے میں عطاء سے روایت کیا کہ اسے حیض آیا اور خون جاری رہا تو ایسی صورت میں وہ اپنے ہم مثل عورتوں کے مطابق نماز ترک کرے گی۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 870)
یعنی ایسی بالغ لڑکی جس کو پہلی بار حیض آیا اور آتا ہی رہا تو وہ کتنے دن حائضہ شمار کی جائے گی اور کب مستحاضہ شمار کی جائے گی؟ ایسی صورت میں جتنے دن خاندان کی عورتیں عموماً حیض والی ہوتی ہیں وہ بھی انہیں کی طرح ان کے ایامِ ماہواری میں نماز چھوڑ دے گی، باقی دن استحاضہ شمار ہوں گے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 871
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): الأثران إسنادهما صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 875]
تخریج حدیث یہ اثر صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 1200] ، [بيهقي 340/1] ، امام شافعی سے بھی یہی مروی ہے۔