حدیث نمبر: 86
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمْ مُصِيبَةٌ، فَلْيَذْكُرْ مُصَابَهُ بِي، فَإِنَّهَا مِنْ أَعْظَمِ الْمَصَائِبِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عطاء رحمہ اللہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی پر مصیبت آئے تو وہ میری مصیبت یاد کر لے جو سارے مصائب سے زیادہ شدید تھی۔“

حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 86
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح وهو مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 86]
تخریج حدیث اس روایت کی سند بھی صحیح لیکن مرسل ہے اور ابن السنی نے [عمل اليوم والليلة 583] میں اسے ذکر کیا ہے۔