حدیث نمبر: 793
أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُبَاشِرُ وَهُوَ صَائِمٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے ہوتے اور اپنی بیویوں سے مباشرت کرتے تھے۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 791 سے 793)
مباشرت بدن سے بدن کے مساس کو کہتے ہیں جو روزے دار کے لئے اپنی بیوی سے جائز ہے۔
بخاری کی روایت میں بوسہ لینے کا بھی ذکر ہے، نیز یہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہشات پر سب سے زیادہ کنٹرول کرنے والے تھے، اس لئے جس کو غلبۂ شہوت کا عارضہ ہو تو وہ احتیاط کرے اور دور رہے تو اچھا ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 793
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 797]
تخریج حدیث یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں۔ دیکھئے: [بخاري 1922، 1927] ، [مسلم 1106] ، [أبوداؤد 268] ، [ترمذي 132] ، [نسائي 285] ، [ابن ماجه 636] ، [مسند أبى يعلی 4428] ، [ابن حبان 3537]