سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْوُضُوءِ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ: باب: سمندر کے پانی سے وضو کرنے کا بیان
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ الْجُلَاحِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيِّ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَى رِجَالٌ مِنْ بَنِي مُدْلِجٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أَصْحَابُ هَذَا الْبَحْرِ نُعَالِجُ الصَّيْدَ عَلَى رَمَثٍ فَنَعْزُبُ فِيهِ اللَّيْلَةَ وَاللَّيْلَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ وَالْأَرْبَعَ، وَنَحْمِلُ مَعَنَا مِنْ الْعَذْبِ لِشِفَاهِنَا، فَإِنْ نَحْنُ تَوَضَّأْنَا بِهِ، خَشِينَا عَلَى أَنْفُسِنَا، وَإِنْ نَحْنُ آثَرْنَا بِأَنْفُسِنَا وَتَوَضَّأْنَا مِنْ الْبَحْرِ، وَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا مِنْ ذَلِكَ، فَخَشِينَا أَنْ لَا يَكُونَ طَهُورًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَوَضَّئُوا مِنْهُ فَإِنَّهُ الطَّاهِرُ مَاؤُهُ الْحَلَالُ مَيْتَتُهُ".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بنومدلج کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ ! ہم سمندر میں رہنے والے ہیں، تختوں پر بیٹھ کر شکار کرتے ہیں، پھر رات دو رات، تین رات، چار چار راتیں غائب رہتے ہیں، اپنے ساتھ ہونٹوں کے لئے میٹھا پانی رکھتے ہیں، پس اگر اس سے وضو کر لیں تو جانوں کا خطرہ ہو جائے، اور اگر اپنے نفس کو ترجيح دے کر سمندر کے پانی سے وضو کر لیں تو ہمارے دل میں خلش رہتی ہے کہ کہیں یہ پانی ناپاک نہ ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر کے پانی سے وضو کرو، اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردہ حلال ہے۔“
صحابہ کرام نے صرف پانی کے بارے میں پوچھا تھا، نبی الرحمۃ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے لئے بھی بتلا دیا کہ اس میں مرا جانور بھی حلال ہے اور اس میں مچھلی وغیرہ سب داخل ہیں، اور یہ حکم صرف مچھلی کے ساتھ خاص نہیں (واللہ اعلم)۔