سنن دارمي
من كتاب الطهارة— وضو اور طہارت کے مسائل
باب الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ: باب: ذکر کے چھونے سے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 747
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، حَدَّثَنِي ابْنُ حَزْمٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتے ہوئے سنا: ”آدمی عضو مخصوص کو چھو لے تو وضو کرے گا۔“ یعنی اس کا وضو ٹوٹ گیا، اور اس کو نماز کے لئے تجدیدِ وضو کرنا چاہیے۔