حدیث نمبر: 734
أَخْبَرَنَا قَبِيصَةُ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَنَضَحَ فَرْجَهُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایک بار وضو کیا اور شرم گاہ (رومالی) پر پانی چھڑکا۔

وضاحت:
(تشریح حدیث 733)
اس حدیث سے وضو کے بعد رومالی پر پانی چھڑکنا ثابت ہوا۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الطهارة / حدیث: 734
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 738]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 168] ، [سنن البيهقي 161/1-162]