حدیث نمبر: 581
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "لَقَدْ أَقَمْتُ فِي الْمَدِينَةِ ثَلَاثًا مَا لِي حَاجَةٌ إِلَّا وَقَدْ فَرَغْتُ مِنْهَا، إِلَّا أَنَّ رَجُلًا كَانُوا يَتَوَقَّعُونَهُ، كَانَ يَرْوِي حَدِيثًا، فَأَقَمْتُ حَتَّى قَدِمَ فَسَأَلْتُهُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابوقلابہ نے کہا: میں نے مدینہ (طیبہ) میں تین دن قیام کیا اور تمام ضروریات سے فراغت حاصل کر لی، سوائے ایک آدمی کے (انتظار کے) جس کے آنے کی لوگ توقع رکھتے تھے، جو حدیث بیان کرتے تھے، میں مدینہ میں ٹھہرا رہا یہاں تک کہ وہ آ گئے اور میں نے ان سے مسائل دریافت کئے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 581
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 581]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ایوب: ابن ابی تمیمہ، اور ابوقلابہ: عبداللہ بن زید ہیں۔ دیکھئے: [المحدث الفاصل 112] ، [الرحلة فى طلب العلم للخطيب 53، 54] ، [الجامع لأخلاق الراوي 1752]