حدیث نمبر: 532
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ هُوَ ابْنُ إِسْحَاق، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَنَا أَعْظَمُكُمْ أَجْرًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لِأَنَّ لِي أَجْرِي وَمِثْلَ أَجْرِ مَنْ اتَّبَعَنِي".
محمد الیاس بن عبدالقادر

حسان بن عطیہ نے بیان کیا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن تم سب سے زیادہ میرا اجر ہو گا، ایک تو میرا اپنا اجر دوسرے مجھے میری اتباع کرنے والے کا بھی اجر ملے گا۔“

حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 532
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): مرسل وإسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 532]
تخریج حدیث یہ مرسل روایت ہے، لیکن سند صحیح ہے۔ «وانفرد به الدارمي»، لیکن اس کی تائید حدیث «من سن سنة حسنة» سے ہوتی ہے جو اس باب کے شروع میں مذکور ہے۔