حدیث نمبر: 511
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ مَا أَسْمَعُ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَلَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أُفَارِقَهُ، "أَتَيْتُهُ بِكِتَابِهِ، فَقَرَأْتُهُ عَلَيْهِ، وَقُلْتُ لَهُ: هَذَا سَمِعْتُ مِنْكَ ؟، قَالَ: نَعَمْ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

بشیر بن نہیک نے کہا: میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے جو کچھ سنتا لکھ لیا کرتا تھا، جب میں ان سے رخصت ہونے لگا تو میں اپنا لکھا ہوا ان کے پاس لے گیا اور انہیں پڑھ کر سنایا اور عرض کیا کہ یہ ہی میں نے آپ سے سنا تھا، فرمایا: ٹھیک ہے۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 503 سے 511)
اس میں کتابتِ حدیث پر رضامندی کا اظہار ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 511
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 511]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [العلم لأبي خيثمه 137] ، [مصنف ابن أبى شيبه 6483] ، [تقييد العلم ص: 101] ، [جامع بيان العلم 403] ، [المحدث الفاصل 702] اس میں ابومجلز کا نام لاحق بن حمید ہے۔