حدیث نمبر: 3522
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَمْ يَأْذَنْ اللَّهُ لِشَيْءٍ، مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ يَتَغَنَّى بِالْقُرْآنِ"، قَالَ صَاحِبٌ لَهُ: أَرَادَ: يَجْهَرُ بِهِ.
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ نے کوئی چیز اتنی توجہ سے نہیں سنی جتنی توجہ سے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بہترین آواز کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے سناہے۔“ ابوسلمہ کے شاگرد نے کہا: ان کی مراد بلند آواز سے قرآن پڑھنے کی تھی۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3522
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3533]
تخریج حدیث یہ اثر اس سند سے ضعیف ہے، لیکن اسی طرح صحیحین میں صحیح سند سے موجود ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5023] ، [مسلم 792] ، [أبويعلی 5959] ، [ابن حبان 751] ، [الحميدي 979] ، [ابن كثير فى فضائل القرآن، ص: 179]