سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن— قرآن کے فضائل
باب في فَضْلِ حم الدُّخَانِ وَالْحَوَامِيمِ وَالْمُسَبِّحَاتِ: باب: سورہ دخان اور حم و سبح سے شروع ہونے والی سورتوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 3456
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، عَنْ مَعْنٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ"يَقْرَأُ الْمُسَبِّحَاتِ عِنْدَ النَّوْمِ، وَيَقُولُ: "إِنَّ فِيهِنَّ آيَةً تَعْدِلُ أَلْفَ آيَةٍ".محمد الیاس بن عبدالقادر
خالد بن معدان نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت مسبحات (یعنی جن سورتوں کے شروع میں «سبح، يسبح» ہے) پڑھتے تھے اور فرماتے تھے: ”ان میں ایک آیت ایسی ہے جو ہزار آیتوں کے برابر ہے۔“