حدیث نمبر: 3439
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، أَضَاءَ لَهُ مِنْ النُّورِ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: جو شخص جمعہ کی رات کو سورہ کہف پڑھے تو اس کے لئے اس سے لے کر بیت اللہ تک نور کی روشنی ہوتی ہے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3439
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى أبي سعيد وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3450]
تخریج حدیث اس اثر کی سند صحیح اور موقوف علی سیدنا ابی سعید رضی اللہ عنہ ہے۔ اس کو ابوعبید نے [فضائل القرآن، ص: 244] میں اور بیہقی نے [شعب الإيمان 2444] میں روایت کیا ہے۔ نیز نسائی نے [عمل اليوم و الليله 953، 954] میں، حاکم نے [حاكم 2073] میں اور بیہقی نے [بيهقي 2446] میں بھی اس کی تخریج کی ہے۔ جمعہ کے دن کچھ فقہاء نے سورہ کہف کی تلاوت کو مستحب قرار دیا ہے، ابن کثیر رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں اس کا تذکرہ کیا ہے۔ واللہ اعلم۔