سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن— قرآن کے فضائل
باب في فَضْلِ سُورَةِ الْكَهْفِ: باب: سورۃ الکہف کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3438
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَبْدَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ آخِرَ سُورَةِ الْكَهْفِ لِسَاعَةٍ، يُرِيدُ يَقُومُ مِنْ اللَّيْلِ، قَامَهَا"، قَالَ عَبْدَةُ: فَجَرَّبْنَاهُ، فَوَجَدْنَاهُ كَذَلِكَ.محمد الیاس بن عبدالقادر
زر بن حبیش نے کہا: جو شخص رات میں قیام کے لئے کسی وقت سورہ کہف کی آخری دس آیات پڑھے گا وہ (اس وقت ضرور) اٹھ جائے گا۔ عبدۃ نے کہا: ہم نے اس کا تجربہ کیا اور ایسا ہی پایا۔