حدیث نمبر: 3437
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَتْنَا عَبْدَةُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ الْكَهْفِ، لَمْ يَخَفْ الدَّجَّالَ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

خالد بن معدان نے کہا: جس نے سورہ کہف کی آخری دس آیات پڑھیں اس کو دجال کا خوف نہ ہو گا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب فضائل القرآن / حدیث: 3437
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3448]
تخریج حدیث یہ اثر خالد بن معدان پر موقوف ہے، اور ان کی بیٹی عبدۃ کا ترجمہ کہیں نہیں ملتا ہے، ان الفاظ میں کسی اور نے بھی روایت نہیں کیا، لیکن اس سے ملتے جلتے متن کی روایت [صحيح مسلم 809] میں ہے: جس نے سورہ کہف کی آخری دس آیات یاد رکھیں وہ دجال سے محفوظ رہے گا۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 785] ، [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 245] و [فضائل القرآن لابن الضريس 206] ، [شعب الإيمان للبيهقي 2443] و [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 676]