سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن— قرآن کے فضائل
باب في فَضْلِ آلِ عِمْرَانَ: باب: سورہ آل عمران کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3427
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ حَنْظَلَةَ الْبَكْرِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: "مَنْ قَرَأَ آلَ عِمْرَانَ، فَهُوَ غَنِيٌّ، وَالنِّسَاءُ مُحَبِّرَةٌ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: مُحَبِّرَةٌ: مُزَيِّنَةٌ.محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے آل عمران پڑھی تو وہ غنی ہے اور (اس کے لئے) عورتیں مزین ہیں۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: «محبرة» : مزینہ یعنی زینت والی سجی سجائی۔