سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن— قرآن کے فضائل
باب فَضْلِ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ: باب: سورہ البقرہ اور آیت الکرسی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3422
حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ هُوَ ابْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي الزَّاهِرِيَّةِ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِنَّ اللَّهَ خَتَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ بِآيَتَيْنِ أُعْطِيتُهُمَا مِنْ كَنْزِهِ الَّذِي تَحْتَ الْعَرْشِ، فَتَعَلَّمُوهُنَّ وَعَلِّمُوهُنَّ نِسَاءَكُمْ، فَإِنَّهُمَا صَلَاةٌ، وَقُرْآنٌ، وَدُعَاءٌ".محمد الیاس بن عبدالقادر
جبیر بن نفیر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے سورہ بقرہ کو دو آیتوں سے ختم کیا ہے جو مجھے عرش کے تلے خزانہ سے دی گئی ہیں، تم ان کو سیکھو اور اپنی عورتوں کو سکھاؤ کیوں کہ یہ دونوں آیتیں برکت، قرآن، اور دعا ہیں۔“
وضاحت:
(تشریح احادیث 3411 سے 3422)
ان تمام آثار و احادیث سے سورۂ بقرہ کی پہلی اور آ خری آیات، نیز آیت الکرسی کی فضیلت ثابت ہوئی۔
آیت الکرسی کی فضیلت اور بھی احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے۔
ان تمام آثار و احادیث سے سورۂ بقرہ کی پہلی اور آ خری آیات، نیز آیت الکرسی کی فضیلت ثابت ہوئی۔
آیت الکرسی کی فضیلت اور بھی احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے۔