سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن— قرآن کے فضائل
باب فَضْلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ: باب: سورہ البقرہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3407
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "مَا مِنْ بَيْتٍ يُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ، إِلَّا خَرَجَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضَرِيطٌ".محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جس گھر میں سورۃ البقرہ پڑھی جائے اس سے شیطان ہوا خارج کرتے ہوئے بھاگ جاتا ہے۔
وضاحت:
(تشریح حدیث 3406)
یعنی شیطان ڈر کر بھاگتا ہے اور ہوا نکل جاتی ہے، انسان بھی ڈر جائے تو پیشاب یا پائخانہ خطا ہو جاتا ہے۔
یعنی شیطان ڈر کر بھاگتا ہے اور ہوا نکل جاتی ہے، انسان بھی ڈر جائے تو پیشاب یا پائخانہ خطا ہو جاتا ہے۔