سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن— قرآن کے فضائل
باب خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ: باب: تم میں سے سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھے اور پڑھائے
حدیث نمبر: 3371
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ، وَعَلَّمَ الْقُرْآنَ"، قَالَ: فَأَخَذَ بِيَدِي، فَأَقْعَدَنِي هَذَا الْمَقْعَدَ أُقْرِئُ.محمد الیاس بن عبدالقادر
مصعب بن سعد نے اپنے والد سے روایت کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے بہتر وہ ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا“، راوی (عاصم) نے کہا: انہوں (مصعب) نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے اس مقام پر بٹھایا اور میں پڑھاتا ہوں۔