حدیث نمبر: 3320
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "يَجُوزُ وَصِيَّةُ الصَّبِيِّ في ماله في الثلث، فما دونه، وإنما يمنعه وليه ذلك في الصحة رهبة الفاقة عليه، فأما عند الموت، فليس له أن يمنعه".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: بچے کی اپنے مال میں تہائی یا اس سے کم کی وصیت جائز ہے، اور بحالتِ صحت اس کا ولی اس بچے کو فقر و فاقہ کے ڈر سے وصیت سے روک سکتا ہے، لیکن موت کے وقت اس کو وصیت سے روکنے کا اختیارنہیں ہے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3320
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3331]
تخریج حدیث اس اثر کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 10910] و [عبدالرزاق 16424] و [ابن منصور 436]