حدیث نمبر: 3305
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ الْأَشْعَثِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: "الْمُدَبَّرُ مِنْ الثُّلُثِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: غلام مدبر (میت کے) صرف ثلث (ایک تہائی) میں سے آزاد ہو گا۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 3296 سے 3305)
غلام مدبر وہ غلام یا لونڈی ہے جس کو مالک نے کہا ہو کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو، اس کے احکام پیچھے گذر چکے ہیں، یہاں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ میت کے تہائی مال سے ہی وہ غلام آزاد ہو گا چاہے کل ہو یا جزء۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3305
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 3316]
تخریج حدیث اشعث بن سوار کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2514] ، [البيهقي 314/10، عن طريق على بن ظبيان وهو ضعيف]