حدیث نمبر: 3304
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ الْحَسَنِ: "أَنَّ رَجُلًا اشْتَرَى عَبْدًا بِتِسْعِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، فَأَعْتَقَهُ وَلَمْ يَقْضِ ثَمَنَ الْعَبْدِ، وَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

حسن رحمہ اللہ سے مروی ہے: ایک آدمی نے سات سو درہم میں غلام خریدا، پھر اسے آزاد کر دیا اور غلام کی قیمت بھی ادا نہیں کی، اور کوئی اور مال بھی نہیں چھوڑا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں کہا: اپنی قیمت کے مطابق غلام محنت مزدوری کرے گا۔ (یعنی اتنی قیمت ادا کر کے آزاد ہو جائے گا)۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3304
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى علي، [مكتبه الشامله نمبر: 3315]
تخریج حدیث اس اثر کی سند صحیح ہے، اور ابوالولید کا نام ہشام بن عبدالملک الطیالسی ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16766] ، [ابن منصور 415]