سنن دارمي
من كتاب الوصايا— وصیت کے مسائل
باب الْوَصِيَّةِ لِلْوَارِثِ: باب: وارث کے لئے وصیت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3288
أخبرنا قَبِيصَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ، يَقُولُ: "إِذَا أَقَرَّ لِوَارِثٍ وَلِغَيْرِ وَارِثٍ بِمِائَةِ دِرْهَمٍ، قَالَ: أَرَى أَنْ أُبْطِلَهُمَا جَمِيعًا".محمد الیاس بن عبدالقادر
قبیصہ (بن عقبہ) نے کہا: میں نے سفیان سے سنا، وہ کہتے تھے: اگر (مرنے والا) کسی وارث کے لئے یا غیر وارث کے لئے سو درہم دینے کا فیصلہ کرے، تو انہوں نے کہا: میں ایسی تمام وصیت کو باطل قرار دوں گا۔