حدیث نمبر: 3280
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِذَا أَوْصَى لِعَبْدِهِ ثُلُثَ مَالِهِ، رُبُعَ مَالِهِ، خُمُسَ مَالِهِ، فَهُوَ مِنْ مَالِهِ دَخَلَتْهُ عَتَاقَةٌ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

حسن رحمہ اللہ نے کہا: جب آدمی اپنے غلام کے لئے اپنے مال میں سے ایک تہائی، یا چوتھائی، یا پانچویں حصے کی وصیت کرے تو وہ اس کے مال میں سے ادا کی جائے گی اور یہ وصیت اس کی آزادی میں شمار ہو گی۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3280
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3291]
تخریج حدیث اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کسی اور کتاب میں نہیں ملی، اس کے ہم معنی [ابن أبى شيبه 10918] میں دیکھئے۔