سنن دارمي
من كتاب الوصايا— وصیت کے مسائل
باب مَا يُبْدَأُ بِهِ مِنَ الْوَصَايَا: باب: وصیت کی تنفیذ میں ابتداء کس وصیت سے کریں
حدیث نمبر: 3263
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ، عَنْ الْحَسَنِ: "فِي رَجُلٍ أَوْصَى بِأَكْثَرَ مِنْ الثُّلُثِ وَفِيهِ عِتْقٌ ؟ قَالَ: يُبْدَأُ بِالْعِتْقِ".محمد الیاس بن عبدالقادر
حسن رحمہ اللہ نے کہا: جو آدمی تہائی مال سے زیادہ کی وصیت کرے جس میں برده (غلام) کی آزادی بھی ہو، انہوں نے کہا: آزادی مقدم ہو گی۔