حدیث نمبر: 3252
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ الْحَسَنِ: "فِي رَجُلٍ قَالَ لِغُلَامِهِ: إِنْ دَخَلْتُ دَارَ فُلَانٍ، فَغُلَامِي حُرٌّ، ثُمَّ دَخَلَهَا وَهُوَ مَرِيضٌ، قَالَ: يُعْتَقُ مِنْ الثُّلُثِ، وَإِنْ دَخَلَ فِي صِحَّتِهِ، عُتِقَ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

حسن رحمہ اللہ نے ایسے شخص کے بارے میں کہا جس نے اپنے غلام سے کہا: اگر میں فلاں کے گھر میں داخل ہوا تو میرا غلام آزاد ہے، پھر وہ بیماری کی حالت میں اس گھر میں داخل بھی ہو گیا۔ حسن رحمہ اللہ نے کہا: وہ تہائی مال میں آزاد ہو گا، اور اگر صحت کی حالت میں اس گھر میں داخل ہوا تو پورے مال میں سے آزاد کیا جائے گا۔

وضاحت:
(تشریح احادیث 3249 سے 3252)
بیمار آدمی کی وصیت بیماری کی حالت میں تہائی مال میں سے جاری کی جائے گی، جیسا کہ اوپر تحریر کیا گیا ہے۔
حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الوصايا / حدیث: 3252
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف لضعف عمرو وهو: ابن عبيد بن باب والله أعلم، [مكتبه الشامله نمبر: 3263]
تخریج حدیث اس اثر کی سند عمرو بن عبيد بن باب المعتزلی کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 1810، 1813] ۔ ابوشہاب کا نام عبدربہ بن نافع ہے۔