حدیث نمبر: 3201
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ: "فِي مُكَاتَبٍ مَاتَ وَقَدْ أَدَّى نِصْفَ مُكَاتَبَتِهِ، وَلَهُ وَلَدٌ مِنْ امْرَأَةٍ حُرَةٍ، قَالَ: مَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ جَرَّ وَلَاءَ وَلَدِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

مغیرہ سے مروی ہے ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: ایک غلام مکاتب فوت ہو گیا، جس نے آدھی قسط ادا کر دی تھی اور آزاد بیوی سے اس کا ایک لڑکا موجود تھا، انہوں نے کہا: میرا خیال ہے وہ اپنے بیٹے کا ولاء کھینچ لے گا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3201
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3212]
تخریج حدیث اس روایت کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16287]