حدیث نمبر: 3173
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ الْمَعْمَرِيِّ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، أَعْتَقَ أَحَدَهُمَا نَصِيبَهُ وَأَمْسَكَهُ الْآخَرُ، قَالَ: "مِيرَاثُهُ بَيْنَهُمَا".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابن طاؤس نے اپنے والد سے روایت کیا: غلام دو آدمیوں کے درمیان ہو (یعنی دو کا غلام ہو) اور ایک نے اپنے حصے سے آزاد کر دیا ہو اور دوسرے نے روک رکھا ہو، طاؤوس رحمہ اللہ نے کہا: اس کی میراث دونوں (مالکان) کے درمیان تقسیم ہو گی۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3173
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3182]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [البيهقي 280/10]