سنن دارمي
من كتاب الفرائض— وراثت کے مسائل کا بیان
باب في الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ فَيَعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ: باب: غلام دو مالکان کا ہو اور ایک اپنا حصہ آزاد کر دے
حدیث نمبر: 3172
حَدَّثَنَا يَعْلَى، وَأَبُو نُعَيْمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ: فِي عَبْدٍ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَعْتَقَ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، فَقَالَ: "يُتَمَّمُ عِتْقُهُ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ فِي النِّصْفِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ، وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".محمد الیاس بن عبدالقادر
عامر (شعبی) رحمہ اللہ سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جو دو مالکان کے درمیان ہو، ایک مالک نے اپنے حصہ سے آزاد کر دیا ہو، شعبی رحمہ اللہ نے کہا: اس کی آزادی پوری کرائی جائے گی، اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو باقی نصف کے لئے محنت مزدوری کرائی جائے گی، اور جو آزاد کراۓ گا حق وراثت (ولاء) اسی کا ہو گا۔