حدیث نمبر: 3171
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أنبأنا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ . ح وحَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا قَالَا: "إِنْ ضَمِنَ، كَانَ الْوَلَاءُ لَهُ، وَإِنْ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ، كَانَ الْوَلَاءُ بَيْنَهُمْ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

ابان بن تغلب سے مروی ہے، حکم اور ابونعیم نے کہا: اگر کفیل بنا تو ولاء اسی کے لئے ہو گا، اور اگر غلام سے آزادی کے لئے محنت و مزدوری کرائی جائے تو حق میراث مالکان کے درمیان تقسیم ہو گا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3171
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح بفرعيه، [مكتبه الشامله نمبر: 3180]
تخریج حدیث اس اثر کی سند دونوں راویان سے صحیح ہے۔ حسن رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1900] میں ہے اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کی روایت [ابن أبى شيبه 1903] اور [مصنف عبدالرزاق 16720] میں ہے۔