حدیث نمبر: 316
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ الْمُحَارِبِيِّ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: "مَا أَدْرِي أَيُّ النِّعْمَتَيْنِ عَلَيَّ أَعْظَمُ: أَنْ هَدَانِي لِلْإِسْلَامِ، أَوْ عَافَانِي مِنْ هَذِهِ الْأَهْوَاءِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے پتہ نہیں دو میں سے کون سی نعمت میرے لئے عظیم تر ہے، مجھے الله تعالیٰ نے اسلام کی روشنی بخشی یا ان خواہشات سے محفوظ رکھا یہ عظیم نعمت ہے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / مقدمه / حدیث: 316
درجۂ حدیث محدثین: قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات ولكن عبد الرحمن بن محمد المحاربي مدلس وقد عنعن
تخریج حدیث تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات ولكن عبد الرحمن بن محمد المحاربي مدلس وقد عنعن، [مكتبه الشامله نمبر: 317]» ¤ اس روایت کی سند میں عبدالرحمٰن مدلس ہیں اور ”عن“ سے روایت کیا ہے۔ یہ روایت [حلية الأولياء 392/3] میں موجود ہے، اور اس کی سند بھی ضعیف ہے، لیکن اس کا شاہد [شرح اعتقاد أهل السنة 230] اور [حلية الأولياء 218/2] میں موجود ہے۔