حدیث نمبر: 3155
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ: فِي رَجُلٍ مَاتَ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَوْلَى عَتَاقَةٍ، قَالَ: "مَالُهُ حَيْثُ أَوْصَى بِهِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ أَوْصَى، فَهُوَ فِي بَيْتِ الْمَالِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عامر (شعبی) رحمہ اللہ سے مروی ہے مسروق رحمہ اللہ نے کہا: ایک آدمی مر جائے اور اس کا آزاد کرنے والا ولی بھی نہ ہو تو اس کا مال جیسی اس نے وصیت کی ہو اس طرح خرچ کیا جائے اور اگر اس نے وصیت نہ کی ہو تو وہ مال بیت المال میں داخل کر دیا جائے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3155
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3164]
تخریج حدیث اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11638] ، [ابن منصور 221، 222]