حدیث نمبر: 3154
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ هُوَ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: "مَاتَ مَوْلًى عَلَى عَهْدِ عُثْمَانَ وَلَيْسَ لَهُ وَالٍ، فَأَمَرَ بِمَالِهِ، فَأُدْخِلَ بَيْتَ الْمَالِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عبدالرحمٰن بن عمرو نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک غلام مر گیا جس کا کوئی والی وارث نہ تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے مال کو بیت المال میں داخل کئے جانے کا حکم دیا۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3154
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده ضعيف أبي حاتم روح بن أسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 3163]
تخریج حدیث ابوحاتم روح بن اسلم کی وجہ سے یہ اثر ضعیف ہے، لیکن ابن ابی شیبہ میں دوسرے ثقہ راوی سے یہی مروی ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11637] ۔ اور اسحاق: ابن عبداللہ بن الحارث ہیں۔