حدیث نمبر: 3146
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِيَّ عَنْ مَمْلُوكٍ لِي وَلَدُ زِنًا، قَالَ: "لَا تَبِعْهُ، وَلَا تَأْكُلْ ثَمَنَهُ، وَاسْتَخْدِمْهُ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

عمیر بن زید نے کہا: میں نے شعبی رحمہ اللہ سے اپنے غلام کے بارے میں پوچھا جو زنا سے پیدا ہوا تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ: نہ اس کو بیچو، نہ اس کی قیمت کھانا، بس اس سے خدمت لے سکتے ہو۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3146
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده جيد إلى الشعبي، [مكتبه الشامله نمبر: 3155]
تخریج حدیث ابن یزید الہمدانی ہیں، اور اس اثر کی سند شعبی رحمہ اللہ تک جید ہے۔ اس اثر کو امام دارمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔