حدیث نمبر: 3105
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ زِيَادٍ الْأَعْلَمِ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "إِذَا أَقَرَّ بَعْضُ الْوَرَثَةِ بِدَيْنٍ، فَهُوَ عَلَيْهِ بِحِصَّتِهِ".
محمد الیاس بن عبدالقادر

حسن رحمہ اللہ نے کہا: جب کچھ وارثین (مرنے والے پر) قرض کا اقرار کر لیں تو وہی اپنے حصہ سے قرض ادا کریں گے۔

حوالہ حدیث سنن دارمي / من كتاب الفرائض / حدیث: 3105
درجۂ حدیث تحقیق (حسین سلیم أسد الدارانی): إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3114]
تخریج حدیث اس اثر کی سند حسن رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11050] ، [ابن منصور 316] ۔ زیاد: ابن حسان ہیں۔ نیز سنن سعید بن منصور میں ہے کہ اگر ایک وارث نے اقرار کیا تو وہ اپنے حصے سے قرض ادا کرے گا، اور دو نے اعتراف کیا تو دو، اور زیادہ نے اعتراف کیا تو سب اپنے حصہ سے اس کا قرض ادا کریں گے۔